2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاجماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کل( جمعرات)19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں ہوگا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی کیمپ میں موجود ہے۔لیاقت بلوچ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو وقار دیں گے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات دونوں ذرائع سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں