' قوی خان 155

نصف صدی سے مسلسل کام کر رہا ہوں جو ایک منفرد اعزاز ہے ‘ قوی خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے مسلسل کام کر رہا ہوں جو ایک منفرد اعزاز ہے ، میں کچھ بھی نہیں ہوں خدا کی ذات کی توفیق سے شوبز میں کئی دہائیاں گزاری ہیں۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے شوبز کی دنیا میں آنا کل کی بات ہو لیکن نصف صدی گزر چکی ہے ۔اچھے ،برے حالات سب کی زندگی کا حصہ ہیں اور میں نے مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور کامیاب رہا ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر وقت کیلئے پیشگی تیار رہنا چاہیے او رجب ایسا ہوتا ہے تو مشکل پھر مشکل نہیں رہتی اور ا س کے ساتھ ساتھ خدا کی ذات سے بھی رحم اور مدد کی دعا کرتے رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کا راز نیک نیتی اور محنت سے کام کرنا ہے اور کبھی کسی سے امید نہیں لگائی ، رب کی ذات سے امید لگاتا ہوں اور وہ مجھے نا امید نہیں لوٹاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں