مجید تخت روانچی 9

معاہدے کی دستخطی تقریب میں باقر قالیباف شرکت کریں گے، ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کی دستخطی تقریب میں باقر قالیباف شرکت کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے، یورینیئم افزودگی، افزودہ مواد کے ذخائر، ایران کی جوہری ضروریات پر بات ہو گی۔

مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ معاہدے پر دستخط سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے، تقریب کے مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، یہ بھی واضح نہیں کہ تقریب کس نوعیت یا طریقہ کار کے تحت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عبوری معاہدے پر دستخط کے فورا بعد مذاکرات کا اگلا دور شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں