80

مریم نواز کا عوامی انداز، ریڑھی بان سے امرود خریدے، سیلاب متاثرین کو تسلیاں دیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بار پھر عوامی انداز اپنالیا۔ بزرگ ریڑھی بان سے ملاقات کی اور امرود خریدے، قصور میں سیلاب متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔

شیخوپورہ سے لاہور واپسی کے دوران مریم نواز نے راستے میں پھل و سبزی کے ٹھیلے پر اچانک رک کر بزرگ خاتون سے ملاقات کی، خاتون سے خوش دلی کے ساتھ مصافحہ کیا، گلے ملیں اور امرود بھی خریدے۔وزیراعلیٰ پنجاب قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچیں، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تسلیاں دیں۔

مریم نواز نے متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں