مراد سعید

مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیج

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے طلباءتنظیم کا بانی صدر رہا ، اس نے پورے پاکستان میں انصاف یوتھ ونگ کو منظم کیا،مراد سعید نے ججز بحالی تحریک، ڈرون حملوں کے خلاف مہم، دہشت گردی کے خلاف اور دیگر تحریکوں اور عوامی ایشوز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

نوٹس کے مطابق مراد سعید کو 2013 کے انتخابات میں اپنی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے پارٹی ٹکٹ ملا اور ریکارڈ ووٹ کے ساتھ رکن اسمبلی بنا اس نے پارلیمانی اور سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کیا اور ملک کی سیاست میں نام بنایا ،اسی طرح 2018 کے انتخابات میں اپنی جماعت کے ٹکٹ پر دوبارہ عوام کا اعتماد ملا اور بڑی کامیابی حاصل کی ستمبر2018میں سٹیٹ منسٹر بنے اور حکومت کے وژن کے مطابق پہلے سو دن میں وزارت کے اہداف حاصل کر کے وفاقی وزیر بنے،

مراد سعید نے سابقہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کامیاب انتخابی مہم میں اپنی جماعت کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام بہترین انداز میں پہنچایا ،حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوءجس میں مراد سعید کی وزارت کو پہلا نمبر ملا88دئیے گئے اہداف کو سو فیصد حاصل کر کے establishment division کے طے شدہ criteria کے مطابق وزارت مواصلات پہلے نمبر پر آیا گذشتہ دنوں آپکے مسودہ کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو،مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ،آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہو جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی، آپ41دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگے ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائے ،

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی اٹیچ کئے گئے ہیں اسکی وضاحت بھی مانگی گئی ہے ، ان تمام بہتانوں میں آپکی تحریر کا نہ صرف حوالہ ہے بلکہ آپ اسکو ریٹویٹ بھی کرتی رہی ہے ،41دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔