دانش تیمور 8

دانش تیمور نے تقریبات میں عائزہ خان کی غیر موجودگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کی تقریبات میں عدم موجودگی اور مستقبل میں ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

دانش تیمور پاکستان کے مقبول ٹیلی وژن اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 88 لاکھ ہے، وہ اپنے رومانوی کرداروں اور متعدد کامیاب ڈراموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ان دنوں دانش تیمور جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے نشتر میں اداکاری کے باعث بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جسے اب تک 1 ارب سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ دانش تیمور نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عائزہ خان کی عدم موجودگی اور مستقبل میں ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کے منصوبے سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔میزبان نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس بھی دونوں کی مشترکہ اداکاری سے متعلق یہی سوال کیا گیا تھا کہ میں عائزہ خان کے ساتھ ڈرامے میں کب نظر آئوں گا؟

اس پر دانش تیمور نے کہا ہے کہ مجھ سے بار بار ایک ساتھ ڈرامہ کرنے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور میرا ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں کسی اچھی کہانی کا منتظر ہوں، صرف حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ ڈرامہ کرنا کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے مضبوط کہانی کا ہونا ضروری ہے۔ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوال پر دانش تیمور نے کہا ہے کہ ہم دونوں الحمدللہ اب بھی ساتھ ہیں، عائزہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم میں مصروف ہیں، جس کے کچھ مناظر کی عکس بندی ہونا ابھی باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں