محکمہ سکول 161

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری کو ڈبل ڈگری کا درجہ دینے کا اقدام

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی ڈگری کو ڈبل ڈگری کا درجہ دے دیا ہے۔ جس کے بعد ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی ڈگری کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ بھی حاصل ہوگیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اس اقدام سے گزشتہ 6 سال سے ترقیوں سے محروم 2 لاکھ اساتذہ کی ترقیوں میں حائل رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد تمام اساتذہ کو اگلے گریں میں ترقیاں دی جائیں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 6 ماہ قبل ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ جن کی تعداد 500 ہے محض اس وجہ سے ترقیاں روک دی تھیں کہ ان کے پاس پروفیشنل ڈگری نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں