مائرہ خان 11

محبت کرنے والا شخص دوسروں کیساتھ انتہائی مخلص ہوتا ہے’ مائرہ خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ جو بھی انسان محبت کرتا ہے وہ دوسروں کے ساتھ انتہائی مخلص اور ان کا درد محسوس کرنے والا ہوتا ہے ، محبت کے فلسفے کو سمجھنا آسان نہیں ہے ۔

ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ محبت کا خاصہ یہ ہے کہ اس میں اعتماد ہوتا ہے جو اس رشتے کی بنیاد ہے ، اگر کہیں شک آ جائے تو یہ رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صرف ایک لڑکا اور لڑکی ہی محبت کریں ، انسان کو قدرت کی بنائی ہوئی ہر چیز سے محبت کرتاہے ،

والدین ، بہن بھائیوں کا رشتہ اور بعض اوقات آپ کے اردگرد وہ لوگ جو آپ کے رشتے میں کچھ نہیں لگتے آپ کو ان سے بیحد محبت ہوتی ہے اور آپ ان کے دُکھ کو اپنا دُ کھ اور درد سمجھتے ہیں ۔ محبت کرنے والا انسان دوسرے کے ساتھ انتہائی مخلص ہوتا ہے ۔ مائرہ خان نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے بہت خوش ہوں اور اس پر خدا کی ذات کی شکر گزار بھی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں