ڈاکٹر فیصل سلطان 174

ماسک اتارنے کا وقت نہیں آیا ، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی پاکستان میں موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔معاون خصوصی برائیصحت نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گیتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں