تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے پاس اب اپنے اسلحہ ذخیرے کا صرف 10 فیصد باقی رہ گیا ہے۔
یہ اندازہ جنگ کے آغاز میں موجود میزائلوں کے مقابلے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، امریکا اور لبنان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں نے اسرائیل کو فوری اور ابھرتے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی آزادی فراہم کی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا ہے کہ ہم سکیورٹی زون اور دریائے لیطانی کے شمال میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔









