صحت انصاف کارڈ

لاہور کے 18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے 18 نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ،

صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔کارڈ کے ذریعے مفت علاج کرانے والے ہسپتالوں

میں شریف میڈیکل سٹی، فاروق جسپتال، اختر سعید اسپتال، رشید ہسپتال، بحریہ آرچرڈ ہسپتال، لاہور کئیر ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال،

انمول ہسپتال، حسین میموریل ہسپتال، الشفیع ہسپتال، سینٹرل پارک ہسپتال، آرتھوپیڈک میڈیکل کمپلیکس، عارف میموریل ہسپتال،

چوہدری اکرم ہسپتال، لائف کئیرہسپتال، ایوسینا ہسپتال اور بیگم اختر ٹرسٹ اسپتال شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت انصاف

کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 17 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے

جانے ہیں ، اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 37

ہزار افراد کو مزید صحت انصاف کارڈ مہیا کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار معذور افراد جبکہ 1600 خواجہ سراؤں میں بھی صحت انصاف

کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پر کینسر، امراض قلب، حادثاتی چوٹیں، گردوں و جگر کی

بیماریاں، ڈائلیسیز اور دیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہیں جبکہ اوپی ڈی، جنسی و نفسیاتی بیماریوں، شراب نوشی و خود کشی اور بانچھ پن کی

بیماریوں کا علاج نہیں کیا جائے گا۔