ویکسین 143

قومی وزارت صحت نے ویکسین کی خریداری کیلئے حکومت سے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ لیے وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے رقم ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت اے ڈی بی نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض دینے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے قرض کی منظوری کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھی بھیجی جا چکی ہے۔

سمری کے مطابق پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کے لیے 30 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جس کے تحت وزارت صحت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ویکسین کی خریداری کریں گے جبکہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں