حج 137

فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سال حج ادائیگی کیلئے حج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں