باقر قالیباف 9

تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا، ایرانی سپیکر

تہران(رپورٹنگ آن لائن) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا۔سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا نے تیل قیمتیں قابو میں رکھنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جو بے اثر ہو چکے، امریکا نے تیل کی منڈی میں مداخلت کی، جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے قیمتیں کم رکھنے کیلئے ملکی ذخائر سے بھی تیل جاری کیا، امریکی اقدامات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے.ایرانی پارلیمینٹ کے سپیکر کا مزید کہنا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں