پولیو مہم 82

فیصل آباد میں5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہو گا

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن ) فیصل آباد میں5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز2 اکتوبر سے ہو گا،جو 8اکتوبرتک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران5سال تک کی عمرکے15لاکھ37ہزار770بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 4869موبائل،فکسڈ و ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر اسفند یار نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے .

اور اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گاتاکہ گزشتہ خامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کرے اوردوران مہم والدین کی آگاہی کے لیے تمام تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں معمولی سی کوتاہی کی بھی گنجائش نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں