پشاور (رپورٹنگ آن لائن)تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کیخلاف ہے۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاک فوج ہماری فوج ہے جو قابلِ فخر اور نڈر ہے، فوج مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا۔شوکت یوسف زئی نے کہاکہ ذاتی طور پر بھی فوج سے پیار اور احترام کا رشتہ رہا ہے۔









