عدنان جیلانی 8

فنکار بنایا نہیں جاتا، وہ پیدائشی ہوتا ہے’عدنان جیلانی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ کوئی انسان صرف خواہش کرنے سے اداکار نہیں بن سکتا، بلکہ فنکار پیدائشی ہوتا ہے،انسان کی تخلیقی صلاحیتیں وقت کے ساتھ نکھر کر سامنے آتی ہیں اور اسی بنیاد پر وہ اپنی پہچان بناتا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوکار، اداکار اور دیگر تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد اپنا فن پیدائش کے ساتھ لے کر دنیا میں آتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا فن پروان چڑھتا ہے ۔ عدنان جیلانی نے بتایا کہ ان دنوں ان کی ڈرامہ ”انتخاب” نجی ٹی وی سے آن ایئر ہے جس میں میر ے کردار بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اچھا اسکرپٹ اور مضبوط ہدایتکاری کسی بھی ڈرامے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناظرین کی محبت اور پذیرائی ہی میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں