یاسر نواز 9

فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کا مذاق، ویڈیو وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور ان کے بھائی دانش نواز نے اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو منفرد مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

فضا علی ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، دونوں باغات اور تفریحی مقامات پر رومانوی گانوں پر لپ سنگ اور دلکش انداز میں ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں فضا علی اپنے شوہر اعجاز خان کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جبکہ اعجاز انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھائے پارک میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ پیش کیا۔

دونوں بھائیوں نے ویڈیو کے ہر منظر کی دلچسپ نقل اتاری اور اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، ان کی یہ پیروڈی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا اب پتا چلا کہ آخر میں کیا ہوا تھا، جبکہ دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس ویڈیو کی تیاری کے دوران فضا علی یا اعجاز خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ میں ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں