حنیف عباسی 79

غیر معمولی بارشیں بدلتی ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت،حکومت ریسکیو و ریلیف کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیر ریلوے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشیں بدلتی ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے، وفاقی حکومت ریسکیو و ریلیف اقدامات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بدلتے ماحولیاتی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ غیر معمولی بارشیں بدلتی ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار افسوس اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں باپ بیٹی کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور لودھراں میں کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق ہونے والوں سمیت مون سون بارشوں سے جاں بحق تمام پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس جبکہ ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

حنیف عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم کی شدت اور خطرات کے پیش نظر احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں