شاہدہ منی 122

عوام کورونا کی نئی لہر سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں’ شاہدہ منی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پرسختی سے عمل پیرا رہیں،حکومت حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا انتظارکرنے کی بجائے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکرائے ۔ ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ خداکی ذات نے پاکستان کو کورونا کی پہلی لہروں میں زیادہ نقصان سے بچائے رکھا ہے ،

اب دوبارہ کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ احتیاط برتیں کیونکہ اگر ہم نے لا پرواہی اورغفلت کا مظاہرہ کیا تو آنے والا وقت بڑ اکٹھن ثابت ہو سکتا ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ خدا خدا کرکے ملک میں کاروباری سر گرمیاں بحال ہوئی ہیں اگر ہم انہیں اسی طرح بحال رکھناچاہتے ہیں تو ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں