لاہور( رپورٹنگ آن لائن) خوبرو اداکارہ عمران عباس نے شوبز سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر کے کاروبار کی جانب توجہ مرکوز کر لی ۔
اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالوں و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوںنے شوبز کی بجائے کاروبار پر توجہ دینے کے حوالے سے بات کی ۔عمران عباس نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو فی الحال میرا شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ۔
حال ہی میں میرا کوئی ڈرامہ نہیں آرہا کیونکہ میں نے کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کاروباری منصوبوں میں مصروف عمل ہیں۔









