عمران خان 145

عمران خان کا ”حقیقی آزادی “کی تحریک میانوالی سے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز میانوالی سے کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی غلامی سے نکلنے کیلئے اسلام آباد کی کال دی ہے، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز 6 مئی بروز جمعہ میانوالی سے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں