عمران خان 123

عمران خان نے شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے لاتعلقی اختیار کر لی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے گزشتہ روز صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو کی اور اس موقع پر ویڈیو لنک پر تجزیہ کار اطہر کاظمی بھی موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا ، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں