علی ظفر

علی ظفر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے والے امریکی صحافی کے معترف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے امریکی صحافی گلین بیک کی افغانستان میں پاکستان کی مدد کے حوالے سے شیئر کی گئی کہانی کی تعریف کی ہے ۔ علی ظفر نے نے گلین بیک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ وار ٹوئٹس ان تمام لوگوں کیلئے ہیں جو انسانیت پر سے اپنا اعتبار کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے ساتھ گلین بیک کا بھی پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرتی کہانی کو شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ ہماری تمام تر نیک خواہشات اور دعائیں افغان خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغامات میں افغانستان سے صحافیوں اور امریکیوں کے انخلا میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام سے کا شکریہ ادا کیا تھا۔گلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔