عظمی بخاری 216

عظمی بخاری کا وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں چینی، گندم، سبزیاں وافر مقدار میں موجود ہیں، لیکن حکومتی سرپرستی میں مافیا نے تمام خوردنی اشیا ذخیرہ کی ہوئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں سوچی سمجھی پلائننگ کے تحت چینی، آٹے اور دیگر اشیا کی قلت پیدا کی جارہی ہے، عثمان بزدار کے کچن میں تلور اور غریب کے کچن میں دال بھی نہیں پک رہی، علیم خان کے استعفے کے بعد خوراک کا محکمہ لاوارث ہے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب کا کوئی وزیر خوراک نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان بزدار اور انکی 46 رکنی کابینہ عوام کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں، 6 ماہ سے پنجاب میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں، 50 مجسٹریٹ کا کام جب دو مجسٹریٹ سے لیا جائے گا تو منافع خور کیسے قابو میں آئیں گے، جادو ٹونے سے صرف کرسی بچ سکتی ہے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی، عثمان بزدار جیسا بوجھ اب پنجاب مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں