شیعہ السوڈانی

عراق نے سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کا منصوبہ پیش کردیا

بغداد(رپورٹنگ آن لائن)عراق نے اپنے سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر یورپ کو مشرق وسطی سے منسلک کر کے خود کو ایک علاقائی نقل و حمل کے مرکز میں تبدیل کرنے کا ایک پر عزم منصوبہ پیش کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ترقی کا راستہ کے نام سے یہ 17 ارب ڈالر کا منصوبہ 12 سو کلومیٹر (745 میل)شمالی سرحد سے ترکی کے ساتھ جبکہ جنوب میں خلیج تک پھیلے گا۔

وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ایران، اردن، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی وزارت ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کے ساتھ ایک کانفرنس کے دوران اس منصوبے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو پائیدار غیر تیل کی معیشت کے ایک ستون کے طور پر دیکھتے ہیں، ایک ایسا ربط جو عراق کے پڑوسیوں اور خطے کی خدمت اور اقتصادی انضمام کی کوششوں میں تعاون کرتا ہے۔