مراد علی شاہ 34

عالمی یومِ خاندان: مضبوط خاندان خوشحال اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہیں، وزیراعلی سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ خاندان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط خاندان خوشحال، محفوظ اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں، جبکہ بچوں کی بہتر تربیت، تعلیم، صحت اور روشن مستقبل کیلئے مضبوط خاندانی نظام ناگزیر ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ خاندان کا موضوع خاندان، عدم مساوات اور بچوں کی فلاح و بہبود رکھا گیا ہے، جو موجودہ دور کے اہم سماجی چیلنجز کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں اور بچوں کے بہتر مستقبل پر توجہ مرکوز کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ معاشی عدم مساوات بچوں کی ذہنی، تعلیمی اور جسمانی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے روشن مستقبل کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر بچے کو یکساں مواقع، معیاری تعلیم، بہتر صحت کی سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خاندان دوست پالیسیوں کے فروغ، بچوں کی نگہداشت کے بہتر نظام، ابتدائی تعلیم کے معیار میں بہتری اور والدین کی معاونت کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نئی نسل کو بہتر اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جاسکے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مضبوط خاندان غربت کے خاتمے، سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر خاندان مضبوط ہوں تو معاشرہ خود بخود ترقی، امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بچوں کی فلاح و بہبود، والدین کی معاونت، بچوں کی نگہداشت اور ابتدائی تعلیم کے نظام کو مزید مثر اور فعال بنایا جائے تاکہ ہر بچے کو ترقی کے مساوی مواقع میسر آسکیں۔مراد علی شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں اور خاندانوں کیلئے مربوط سماجی تحفظ کے نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں