شاہ رخ خان 157

عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی، شاہ رخ خان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی۔شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘ڈیئر زندگی’ کے 5 سال مکمل ہونے پر ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ ‘ انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی، اس لئے نہیں کہ عالیہ بہت اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اس لئے کے انہوں نے عالیہ سے بہت کچھ سیکھا’۔اداکار نے کہا کہ عالیہ کا فلم اور فلم کی عکس بندی کے بارے ایک منفرد نظریہ ہے جس کا انہیں پہلے کبھی علم نہیں تھا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اس طرح کا ردِعمل عموما دیتے نہیں ہیں لیکن انہیں واقعے ہی فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں عالیہ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ’یہ بہت خوبصورت فلم ہے اور اس فلم کی خوبصورتی کی وجہ عالیہ اور گوری ہیں’۔شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کے بارے یہ بھی کہا کہ کام کے علاوہ بھی اگر بات کی جائے تو ، عمر میں بہت زیادہ فرق ہونے کے باوجود بھی انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عالیہ بھٹ میں کوئی بوڑھی روح ہے بلکہ یہ بہت دلچسپ شخصیت کی مالک ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں