کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے پر آگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4055 ڈالر پر آگیا۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 6351 روپے ہوگئی۔









