شاندار پرفارمنس 168

عارف لوہار کی دبئی میں ہونے والے گائیکی کے فیسٹول میں شاندار پرفارمنس

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامورفوک گلوکارعارف لوہار نے دبئی میںہونے والے گائیکی کے فیسٹول میں اپنی شاندار پرفارمنس سے بھرپور دادوصول کی ۔ دبئی میں ہونے والے میوزیکل فیسٹول میں دنیا بھر سے نامور گلوکاروںنے شرکت کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ عارف لوہار نے اس موقع پر جگنی اور اپنے دیگر مشہورزمانہ گیت پیش کرکے حال میں موجود شرکاء سے بھرپوردادحاصل کی اور انہیں ان کی بہترین گائیکی پر کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عارف لوہارچند روزقبل میوزیکل فیسٹول میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں