طالبعلم بدفعلی کیس 202

طالبعلم بدفعلی کیس، عدالت نے فریقین کےوکلا دلائل کیلئے طلب کر لیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) کینٹ کچری لاہور میں طالب علم سے بدفعلی کرنے کے کیس میں عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

منگل کو کینٹ کچری میں مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد نے ملزم عزیز الرحمان کا ریکارڈ پیش کردیا۔ تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وارپایا گیا ہے اور ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جائے۔ عدالت نے فوری طور پرفریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں