وزیر خزانہ اسحاق ڈار 125

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات، بنیادی نکات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بنیادی نکات پرتبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں معاشی اہداف اور انتخابات کی ٹائم لائن پر بھی بات ہوئی ،

ملاقات میں آئی ایم ایف سے پیکج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولے پر صدر کو اعتماد میں لیا ، ملاقات کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے اپنی جانب سے بھی تجاویز پیش کیں ، وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف سے معاہدے سمیت دیگرامور پر بھی بریف کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں