اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیر اعظم کی ایڈوائس مسترد کر دی ، صد مملکت نے وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم گورنر پنجاب کی تقرری بارے اپنی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں، عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں۔
وزیراعظم کو گورنر پنجاب کی تقرری بارے ایڈوائس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں، پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے۔عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 20مئی کے فیصلے سے گورنر پنجاب کا موقف مزید مستحکم ہوا، الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو ووٹر اور پارٹی کی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل کہا، منحرف ہونے والے 25ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے، وزیراعظم آئین کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں۔









