صدر مملکت

صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی بلوچستان ہائی کورٹ کےایڈیشنل ججز تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔