آصف علی زرداری 64

صدر زر داری سے عمان کے سفیر کی ملاقات،تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ صدر زر داری نے کہاکہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی اور نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا ۔صدرِ مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں