آصف علی زرداری 5

صدر زرداری کی فرانس کی قیادت کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے صدر، اِمینیوئل میکران اور فرانس کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت پائے گا، جس سے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔

اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، ترقی اور بین الاقوامی قانون کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت پائے گا، جس سے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں