آصف علی زرداری 11

صدرِ زرداری کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم چھ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنا امن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہاکہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی: صدر زرداری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں