پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پشاور ہائی کورٹ میں قائدِاعظم نامی شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
پیر کوجسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری تاجر ہے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر لیگل نادرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو۔









