شرجیل انعام میمن 38

شرجیل انعام میمن کی صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

صدر مملکت نے ہمیشہ اپنے بدترین مخالفین کے ساتھ بھی مفاہمت کی پالیسی اپنائی، آصف زرداری نے بی بی کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔شرجیل میمن نے کہاکہ 11 سال قید کاٹنے کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی.

آج پاکستان کو ایسی ہی بصیرت رکھنے والی بردبار قیادت کی ضرورت ہے، جو انتقام کی بجائے مفاہمت اور اقتدار کی بجائے جمہوریت کو ترجیح دیتی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں