شبنم مجید 156

شبنم مجید نے اپنے میوزیکل البم پر کام شروع کر دیا

لاہو(رپورٹنگ آن لائن)نامورگلوکارہ شبنم مجید نے اپنے میوزیکل البم پر کام شروع کر دیا ۔شبنم مجید نے علامہ اقبال ٹائون میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں گانوںکی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور گزشتہ روزالبم کا پہلا گانا ریکارڈ کیا گیا ۔

بتایاگیا ہے کہ البم میں 12گانے شامل ہوں گے اوربعض گانوں کی ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی ۔ آڈیو البم کی دو ماہ میں ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد ویڈیوز بنائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں