شازیہ مری 92

شازیہ مری کی صادق آباد میں پولیس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صادق آباد میں پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ درندہ صفت دہشتگرد جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

اپنے بیا ن میں شازیہ مری نے کہاکہ صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنجیدہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بہادر اہلکاروں نے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ درندہ صفت دہشتگرد جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔انہوںنے کہاکہ سوگواران سے دلی تعزیت اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں