یوسف بشیر قریشی 8

شادیاں برسوں ساتھ رہنے کے بعد بھی انا ء کی وجہ سے ٹوٹتی ہیں’ یوسف بشیر قریشی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار یوسف بشیر قریشی نے کہا ہے کہ شادیاں برسوں ساتھ رہنے کے بعد بھی انا ء کی وجہ سے ٹوٹتی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انا ء رشتوں کو برباد کر دیتی ہے اور ایک بار جب آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ نے دوسرے شخص کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا تو رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔

رشتہ صرف اسی وقت تک چلتا ہے جب تک آپ اسے چلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محبت کے نت نئے طریقے تلاش کرنا چاہیے مجھے تو درخت کا خوبصورت پتہ بھی نظر آجاتا ہے تو اسے اہلیہ یا پھر کسی دوسرے دوست کو اس میں پیغام لکھ کر فریم کرکے بھیج دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں