سرمدکھوسٹ 144

شائستہ لودھی اداکاری کے رموز کو سمجھتی ہیں ‘سرمدکھوسٹ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار ، ہدایتکار و پروڈیوسر سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ شائستہ لودھی ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ بلا شبہ ایک بہترین ڈاکٹرہوں گی لیکن میں انہیں ڈاکٹری کے شعبے سے زیادہ اداکاری میں ماہر سمجھتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہاکہ شائستہ لودھی اداکاری کے رموز کو سمجھتی ہیں اور کس موقع پر چہرے کے تاثرات کیا ہونے چاہئیں وہ اس سے اچھی طرح واقف ہیں اور یہ خصوصیات ایک منجھے ہوئے اداکار میں ہی ہوتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ان کے ساتھ ڈرامہ سیرل ” پردیس ” میں کام کر کے بہت اچھا لگا اورمستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ کسی ڈرامہ سیریل میں ان کے ساتھ ضرور کام کروں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں