طلال چوہدری

سیلفی حکومت مافیا کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے، طلال چوہدری

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا سیلفی حکومت مافیا کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے نیازی حکومت وینٹیلیٹر پر آ خری ہچکولے کھا رہی ہے عوام بریکنگ نیوز سننے کے لیے تیار رہیں نا اہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی دم لیں گے اپوز یشن رہنما ﺅں کی مسلسل گر فتاریاں نااہل سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ گھبراہٹ کا عملی ثبوت ہے

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا سلیکٹڈ حکمران جب بھی کسی چیز کا نوٹس لیتے ہیں پہلے خود ہی غائب کرا کر اور بعد میں عوام کو وہی اشیا ڈبل ریٹ پر فروخت کی جاتی ہیں یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہا کہ چینی آٹا چور اربوں روپے جیبوں میں ڈال کر ملک میں دھنا تے پھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام 2وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیسا کھیوں کے سہارے کھڑی حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے عوام جلد بریکنگ نیوز سنیں گے ۔