فواد چوہدری 7

جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے دو راستے ہیں،ایک یہ کہ پی سی بی صاف کہہ دے کہ ”ہم اسکائی اسپورٹس سے رس گئے ہیں، جاؤ ہم نہیں کھیلتے”۔فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اعلان کریں کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور کھیلنے سے انکار کردے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس کی جانب سے قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں