بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا ، جس کی صدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کی۔
منگل کے روز اجلاس میں کہا گیا کہ سیلاب اور خشک سالی سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کاموں کے لیے موثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے اور موسمی نگرانی و پیش گوئی کے نظام کی درستگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کو موثر بنانے کے لیے افرادی قوت، آلات اور سازو سامان کی تیاری کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ آفت سے متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جائے اور بنیادی سطح پر سیلاب سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔









