مریم نوازشریف 86

سیلابی صورتحال میں انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی،ہمارے 3 دریاوئوں پر پانی کا شدید دبائو ہے اور ہمارے دریاؤں میں گنجائش سے زائد پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی،پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے.

سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے،میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، ہمیں اپنے انفرا اسٹرکچر ، واٹر اسٹوریج اور ڈیمز بنانے چاہئیں پانی اللہ کی نعمت ہے، پانی اسٹورکرنے کیلئے اسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے 3 دریاوئوں پر پانی کا شدید دبائو ہے اور ہمارے دریاؤں میں گنجائش سے زائد پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی.

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی، جن لوگوں نے آبی راستوں میں اپنے گھر بنا لیے ہیں ان کو ہٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نارووال مکمل ڈوبا ہوا ہے، گجرات اور سیالکوٹ میں بری صورتحال ہے تاہم انتظامیہ نے لوگوں کی مدد کی جس پر تمام ڈی سیز ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، ہمیں اپنے انفرا اسٹرکچر ، واٹر اسٹوریج اور ڈیمز بنانے چاہئیں پانی اللہ کی نعمت ہے، پانی اسٹورکرنے کیلئے اسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ پروگرام بنا دیں کہ بارش کے پانی کو کیسے ہارویسٹ کرسکتے ہیں، سیلابی پانی کو کس طرح سے اسٹور کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں