دریائے ستلج 37

سوشل ورکرز کی اٹاری کے مقام دریائے ستلج کے متاثرہ علاقے میں راشن بیگ اور کھانے وغیرہ کی فراہمی

اوکاڑہ

( شیر محمد)

عوامی فلاحی سوسائٹی اور جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن ، اے ایم
ویلفیئر سوسائٹی کے سوشل ورکرز کی اٹاری کے مقام دریائے ستلج کے متاثرہ علاقے میں دریا کے اندر کشتیوں کے ذریعے خشک راشن سامان کے بیگ اور کھانے وغیرہ کی فراہمی اور تقسیم بدست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ ، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور اور محکمہ سوشل ویلفیئر ساہیوال کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم اسماء ساہیوال ، ڈپٹی ڈائریکٹر جناب اشتیاق احمد خاں و دیپالپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جناب فخر حیات وٹو کی زیر نگرانی متاثرین کیلئے سارا دن ریلیف آپریشن
جاری رکھا

افسران اور فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران نے اپنے ہاتھوں سے متاثرین تک امداد پہنچائی
سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے دن رات کام کرنے والی ضلع اوکاڑہ کی فلاحی تنظیموں جس میں عوامی فلاحی سوسائٹی بصیرپور ،جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور ، اے ایم ویلفیئر سوسائٹی رینالہ خورد ،الرحمان ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور کا چیئرمین محمد اکرم معظم عوامی فلاحی سوسائٹی رجسٹرڈ بصیرپور کی طرف فلاحی کاموں کی کامیابی پر سب کو مبارک پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں