سندھ ہائیکورٹ 147

سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی قبر پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے معروف مذہبی اسکالر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم معطل کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پولیس کی درخواست پر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا، تاہم اس حکم کے خلاف عامرلیاقت کے بیٹے احمد عامر اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ عامر لیاقت کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست کے ساتھ ایک فتوی بھی منسلک کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قبر سے لاش کو نکالنا غیر شرعی ہے اور ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ درخواست میں مقف پیش کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا، لیکن ورثا کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں