ڈینگی 47

سندھ: رواں سال ابتک ڈینگی کے 220 کیسز رپورٹ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن))سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 220 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 23 اپریل تک کراچی میں ڈینگی کے اب تک 183 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ڈینگی سے رواں سال کراچی میں 1 مریض انتقال کر چکا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی سے ڈینگی کے 66، جنوبی سے 39، وسطی سے 38، ملیر سے 19، کیماڑی سے 10، غربی سے 7 اور کورنگی سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 25 اور میر پور خاص ڈویژن سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ رواں سال سکھر ڈویژن سے اب تک 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں